• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ

وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز، وفاقی وزراء شریک تھے۔

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ کی درخواست کی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ اور سینیٹر ارباب عمر فاروق بھی عشائیے میں شریک تھے۔

بعد ازاں عشائیے کے بعد اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز وزیراعظم ہاؤس سے واپس روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم نے سینیٹ میں اتحادی ارکان کو کل صبح ناشتے پر بھی مدعو کیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے کل اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کا اہتمام کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید