پانچویں حج کانفرنس اور نمائش جدہ میں شروع ہوگئی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق حج کانفرنس ونمائش 12 نومبر تک جاری رہے گی۔
جدہ میں منعقدہ کانفرنس میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ وزیٹرز کی شرکت متوقع ہے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق حج کانفرنس ونمائش میں حج سے متعلق 18 شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
کانفرنس کے شرکا 225 اسپیکرز 270 نمائش کنندگان کے ساتھ 143 خصوصی سیشنز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
جدہ سے سعودی میڈیا کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے 2 ہزار 400 ٹرینیز کی شرکت بھی متوقع ہے۔