• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آرہی ہیں جو شرمناک ہیں، حافظ نعیم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آرہی ہیں جو شرمناک ہیں 27ویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی اعتبار سے شرمناک ہے ۔ ہمارا دین اور آئین صدر مملکت سمیت ریاست کے ہر فرد کو قانون کی پابندی کا حکم دیتا ہے اس ترمیم میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ اور محاسبہ کے نظام کے خاتمہ کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن اسے کلیتاً مسترد کرے۔
اہم خبریں سے مزید