• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

60 فیصد سے زیادہ حج معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، سعودی وزیر حج

حج کانفرنس اور نمائش کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
حج کانفرنس اور نمائش کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

’مکہ سے دنیا تک‘ کے سلوگن کے تحت چار روزہ حج کانفرنس اور نمائش شروع جدہ میں شروع ہوگئی، یہ حج کانفرنس کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے۔ 

سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 60 فیصد سے زیادہ حج معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، باقی معاہدے حج سیزن سے چار ماہ قبل مکمل کرلیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ حج کی پچاس فیصد تیاریاں مکمل ہیں، حج کی باقی تیاریاں ذی القعد کے آغاز تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ 

سعودی وزیرحج کے مطابق رہائش اور ہوٹلوں کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے، گزشتہ حج سیزن پچھلے 50 برسوں میں بہترین تھا۔ 

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ نسک ایپلیکیشن اے آئی فیچر سےخدمات کو ترقی کے نئے مرحلے تک لے جائے گی، نسک ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید