• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب، پریکٹس میچ میں شرکت

اسکرین گریپ، ویڈیو پی سی بی
اسکرین گریپ، ویڈیو پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب ہوگئے۔

شاداب خان نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) گراؤنڈ پر صحتیابی کے بعد پریکٹس میچ میں شرکت کی۔

میچ میں شاداب خان کے ساتھ نوجوان کرکٹر اعظم خان اور فاسٹ بولر علی رضا بھی ایکشن میں دکھائی دیے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی شاداب خان کی بیٹنگ کا جائزہ لیا، آل راونڈر کندھے کی سرجری کے بعد ان دنوں صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید