امریکی سینیٹ میں 40 روزہ شٹ ڈاؤن کے خاتمے کےلیے قانون سازی کی ابتدائی منظوری کے بعد ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں قانون سازی کے حق میں ووٹنگ سے حکومت چلنے کے درواذے کُھل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان نمائندگان میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے مکمل خاتمے کے بل کی جلد از جلد منظوری چاہتے ہیں، سالانہ اخراجاتی بل کی ایوان نمائندگان سے حتمی منظوری ہونی ابھی باقی ہے۔
ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد اخراجاتی بل پر صدر ٹرمپ دستخط کریں گے۔
امریکا میں 41 روز سے جاری شٹ ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کرم کر رہے ہیں جب کہ خوراک کی امداد معطل اور ملکی فضائی سفر بری طرح متاثر ہے۔