• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، بچوں پر تشدد 276 مقدمات، سزائیں صرف 7 مقدمات میں ہوئیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں رواں سال بچوں پر تشدد کے 276 مقدمات درج ہوئے مگر پہلی ششماہی میں صرف 7 مقدمات میں سزائیں سنائیں گئیں ، پہلے چھ ماہ میں اغوا کے167 ، جنسی استحصال کے 81 درج ہوئے،97 مقدمات کارروائی مکمل ہونے سے قبل واپس لیے گئے ، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے بچوں کے خلاف تشدد سے متعلق اپنی تازہ فیکٹ شیٹ میں بچوں کے تحفظ کی صورتحال نہایت تشویشناک قرار دیا ہے۔ سنگین نوعیت کے ان کیسز میں صرف 7 مقدمات میں سزا سنائی گئی، جو کہ مجموعی کیسز کا محض 2.5 فیصد ہے۔ 148 مقدمات چالان جمع ہوئے،139 مقدمات ٹرائل کے مرحلے میں داخل ہوئے۔ 97 کیسز کارروائی مکمل ہونے سے پہلے ہی واپس لے لیے گئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر عباس نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ بچوں کے اغوا اور زیادتی کے سینکڑوں کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود صرف چند میں سزا ممکن ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید