قومی ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان ہے۔
سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کرکٹر شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلان سے قبل ٹیم میں کم بیک کروانا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس سے میڈیکل پینل اور فزیو مطمئن ہیں، شاداب خان بھی تیزی سے ریکور کر رہے ہیں اور مکمل بولنگ اسپیل بھی کروا رہے ہیں۔
شاداب خان نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی انجری کے سبب ٹیم سے باہر تھے۔