• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی تبدیلی میں بائیڈن، کلنٹن، ارب پتی جارج سوروس ملوث، سابق بنگلادیشی وزیر

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے سابق وزیر مُحب الحسن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024ء میں بنگلہ دیش میں ہونے والے فسادات، جن کے نتیجے میں اس وقت کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو اقتدار سے ہٹنا پڑا، دراصل بیرونی قوتوں کی پشت پناہی سے منظم انداز میں چلائی گئی ’’ریجیم چینج‘‘ مہم تھی۔ روسی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں محب الحسن چوہدری کا کہنا تھا کہ مغربی سیاسی خاندانوں، این جی اوز اور بنگلادیش کے کچھ لوگوں کے گٹھ جوڑ نے مل کر نوجوان مظاہرین کو استعمال کیا تاکہ ملک کی سیاسی سمت کو تبدیل کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام عمل اس وقت شروع ہوا جب شیخ حسینہ کی حکومت نے روس کیخلاف مغربی موقف اختیار کرنے سے انکار کیا اور دفاع، جوہری توانائی اور کھاد کے شعبوں میں روس کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات برقرار رکھے۔

دنیا بھر سے سے مزید