وینزویلا نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی کی گئی تو وہ زمینی، ہوائی اور بحری فورسز کے ساتھ ساتھ پولیس اور شہری اسکواڈز کو بھی وسیع پیمانے پر بارڈر پر تعینات کرے گا۔
وینزویلا کے دفاعی وزیر ولادیمیر پادرینو نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ تیاری اِس وقت کی جا رہی ہے جب امریکی ایئرکرافٹ کیریئر کیریبین سمندر میں پہنچ کر تناؤ کو بڑھا رہا ہے اور وینزویلا کی حکومت اِسے امریکا کی جانب سے ممکنہ فوجی مداخلت کا اشارہ سمجھ قرار دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی بحریہ کی رِی اِنفورسڈ فورس میں سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز بھی شامل ہے، امریکا نے اِسے حال ہی میں کیریبین سمندر میں تعینات کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی منشیات کی سمگلنگ روکنے اور ملک کی حفاظت کے لیے ہے جبکہ وینزویلا حکومت نے اس اقدام کو نوآبادیاتی عزائم کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔