• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے اعلان کیا ہوا ہے ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر گوہر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم واک آؤٹ بھی کریں گے، احتجاج بھی کریں گے اور تقریریں بھی کریں گے۔ ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر پر پی ٹی آئی کیسے ویل کم کرے گی؟

اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف آئیں یا نہ آئیں وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلقہ ہو چکے ہیں۔ نواز شریف تو خیال کر رہے تھے کہ مجھے لا کر ریڈ کارپٹ بچھائی جائے گی، پارلیمان میں نواز شریف کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پارلیمان میں صرف تین الفاظ بولے ہیں۔

اِن کا مزید کہنا تھا کہ جو بندہ ریٹائر ہو جاتا ہے یہ اس کے خلاف ہو جاتے ہیں، خواجہ آصف سے پوچھیں پرویز اشرف حکومت کے خلاف کیا آپ پٹیشن لے کر افتخار چوہدری کے پاس نہیں گئے؟ میاں صاحب خود وکیل بن کر ممیو گیٹ کمیشن بنوانے نہیں گئے؟ 

قومی خبریں سے مزید