وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے وانا میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری افواج بہادر ہیں، انہوں نے وانا واقعے میں اچھی حکمت عملی اپنائی تھی، کلیئرنس آپریشن میں سارے دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے وانا میں آرمی پبلک اسکول کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا، ہماری افواج نے اس منصوبے کو ناکام بنایا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، آپ سب دعا کریں کہ فوج فتح پائے۔
ستائیس ویں سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب قومی اسمبلی کے ممبر ہیں، وہاں ان کی سیٹ ہے، انہیں ویلکم ہی ویلکم ہے۔