• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منوڑہ میں 3 افراد ڈوب کر جان سے گئے، 2 اسپتال میں زیر علاج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں منوڑہ کے سمندر میں ڈوب کر 3 افراد جان سے گئے، جس میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے 5 میں سے 3 افراد کو بیہوشی کی حالت میں نکالا گیا تھا، جس میں سے ایک شخص دوران علاج چل بسا، 2 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین اور طلباء ہیں، پکنک کےلیے منوڑہ گئے تھے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 15 لوگ پکنک منانے گئے تھے، پکنک ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے نہیں تھی۔

قومی خبریں سے مزید