کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو افسر کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا انہوں نے ڈائریکٹرز ، مینیجرز اور افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی پی ایچ آئی کی طبی خدمات کو مزید مؤثر ، شفاف اور عوام دوست بنانے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان صوبے کے دور درازعلاقوں کے عوام کے لیے امید کی کرن ہے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے تمام ڈاکٹروں اور عملے پر زور دیا کہ وہ ایمانداری ، پیشہ ورانہ لگن اور جذبہ انسانیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیںانہوں نے نظم و ضبط ،کارکردگی پر مبنی منصوبہ بندی اور بروقت فیصلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کامیابی ٹیم ورک اور اجتماعی کاوشوں پر منحصر ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان صحت عامہ کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے اپنی خدمات کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید وسعت دے گا۔