• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں: علی ظفر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اس بل کو واپس لینا پڑ گیا، یہ سینیٹ کے اوپر سوالیہ نشان ہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے اپنا استعفیٰ دیا تھا اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ سینیٹ سے 27ویں آئينی ترمیم مزید نئی ترامیم کے ساتھ منظور ہو گئی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ہوگا۔ کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔

قومی خبریں سے مزید