نئی دہلی (جنگ نیوز)جوہی چاولہ نے خفیہ طور پر ارب پتی جے مہتا سے شادی کی۔ پہلے بیوی کے المناک انتقال پر ساتھ کھڑی رہیں،جوڑا 2001 میں بیٹی کی پیدائش تک تعلق چھپاتا رہا۔بولی وڈ اداکارہ جُوہی چاولہ نے 30سال قبل کاروباری شخصیت جے مہتا سے خفیہ شادی کی، جو ایک اربوں روپے کے کاروباری گروپ کے مالک ہیں۔ جے مہتا پہلے سُجاتا بیرلا کے شوہر تھے، جو 1990 میں ایک ہوائی حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔