وفاقی آئینی عدالت کے6 ججز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف برداری کی تقریب جاری ہے۔
پہلے مرحلے میں وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھالیا ہے۔
حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقی نجفی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے 3 ججز سے حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق تقریبِ حلف برداری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے بطور پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے اِن کے عہدے کا حلف لیا۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے تھے۔