• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ: آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران آرمی ایکٹ ترمیمی بل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان نے 27ویں آیئنی ترمیم منظور کی، اسی سبب ایکٹس میں ترمیم کی ضرورت تھی، آرمی، نیوی اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔ 

جے یو آئی اور پی ٹی آئی ارکان کی بل کی مخالفت

اجلاس کے دوران جے یو آئی اور پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اس بل کو کمیٹی کو بھیجیں۔

جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نے پارلیمانی لیڈر کو فون کیا تھا لیکن وہ مصروف تھے۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ نے ابھی تک اپوزیشن لیڈر نہیں بٹھایا، آپ نے کہا تھا یہ آپ کا اختیار ہے۔ اس بل کو کمیٹی کے سپرد کریں۔

علاوہ ازیں سینیٹ نے ایئر فورس ترمیمی بل بھی منظور کر لیا ہے۔ بل سینیٹر اسحاق ڈار نے منظوری کے لیے پیش کیا۔

سینیٹ نے نیوی آرڈنینس ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔ بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظور

اس علاوہ سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظور کر لیا، یہ بل وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا تھا۔

وزراء نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید