• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بہار الیکشن میں مودی سرکار کا پلڑا بھاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں حکمران جماعت بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) بھاری اکثریت سے کامیابی کی طرف گامزن ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور  ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے اتحاد کو برتری حاصل ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹل الائنس کو اب تک کے تنائج کے مطابق 208 نشستوں کے ساتھ سبقت حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 243 رکنی ریاستی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو کامیابی کے لیے 122 نشستیں درکار تھیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ انتخابات کے دوران اہم حلقوں میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید