اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کےلیے ہے۔
ملک احمد خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پارلیمنٹ کے اختیارات کو محدود کر کے پارلیمنٹ کو ایک کونے میں بٹھا دیا گیا تھا، پارلیمنٹ اپنے حقوق کی بات کرتے ہوئے بھی ڈرتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ دروازے بند ہونے چاہئیں، آئینی عدالت بہت ضروری ہے، تعیناتی کیسے ہوگی؟ ہائی کورٹ کیسے بنے گا؟ یہ اختیار پارلیمان کے پاس ہونا چاہیے۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عسکری اور حکومتی ذمہ داروں نے بہادری اور تدبر سے کام لے کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔