• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کی 148ویں سالگرہ کی تقریب کا انقاد

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

شریف اکیڈمی جرمنی فرانس کے زیرِ اہتمام پیرس کے ’شاہ نواز ہال‘ میں شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی 148ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔

یہ پروقار تقریب ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپ محترمہ روحی بانو کی تخلیقی قیادت کا حسین نمونہ تھی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، بعدازاں فردوس شفقت نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ معروف نعت خواں ستارہ ملک نے اقبال کے شہرۂ آفاق کلام ’خودی کا سِرِّ نہاں‘ پیش کیا۔

تقریب میں ’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘ اور ’غلام قادر رہیلہ‘ پر دل موہ لینے والے ٹیبلوز پیش کیے گئے، جن کی ہدایت کاری محترمہ روحی بانو نے خود انجام دی۔

یورپ میں پہلی بار فکری و تاریخی ٹیبلوز  پیش کیے گئے۔  شرکاء نے انہیں یورپ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک نئی روایت اور سنگِ میل قرار دیتے ہوئے بے حد سراہا۔

محترمہ روحی بانو نے اپنے فن اور وژن کے ذریعے یورپ میں مقیم پاکستانی بچوں، خصوصاً نئی نسل کو برصغیر کی تاریخ، تحریکِ آزادی اور اقبال کے فکری ورثے سے روشناس کرانے کا بیڑا اٹھایا۔

اختتامی لمحات میں کیک کاٹنے کی تقریب اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید