• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع ہیں: سفیر ِپاکستان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اے آئی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع ہیں۔

امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کا دورہ کیا، انہوں نے کنیکٹیکٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

کمیونٹی رہنماؤں کو حالیہ دور میں پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اعتماد میں لیا اور ملکی و علاقائی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

سفیرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کا حالیہ دور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے مصمم عزم سے عبارت ہے۔ مضبوط معاشی تعلقات کے فروغ میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع ہیں۔ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معدنی دولت، توانائی، اور اے آئی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز کی ریٹنگ میں معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ پاکستان نے عالمی امن کے حوالے سے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح امن اور علاقائی استحکام رہا ہے، کسی کو بیرونی سرزمین استعمال کرکے عوام کی جانیں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ مئی میں پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے میں صدر ٹرمپ کی ذاتی دلچسپی اور کردار کے مشکور ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید