• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کا بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی فوری حوالگی کا مطالبہ

شیخ حسینہ اور اسد الزماں کمال(فائل فوٹو)۔
شیخ حسینہ اور اسد الزماں کمال(فائل فوٹو)۔

بنگلادیش نے بھارت سے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ڈھاکا سے جاری بیان میں بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد دونوں کو فوری طور پر بنگلادیش کے حوالے کیا جائے۔ 

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت دو طرفہ معاہدے (تحویل مجرمین کے دونوں ملکوں میں موجود معاہدے کے مطابق) کے تحت شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ کو بنگلادیش کے حوالے کرنے کا پابند ہے۔ 

بنگلادیشی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی دوسرے ملک کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا یافتہ ان افراد کو پناہ دینا ایک سنگین غیر دوستانہ اقدام اور انصاف کی توہین ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید