• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ اکتوبر میں کتنی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی؟ اعداد و شمار آگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک میں اکتوبر 2025ء میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق ملک میں اکتوبر میں 27 اعشاریہ 37 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، جو گزشتہ سال اسی ماہ میں ہونے والی سرمایہ کاری سے 37 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نجی شعبے میں اکتوبر میں بیرونی سرمایہ کاری 97 فیصد بڑھی، جو 14 اعشاریہ07کروڑ ڈالر رہی۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری شعبے میں اکتوبر میں بیرونی سرمایہ کاری 4 فیصد اضافے سے 13 اعشاریہ 30 کروڑ ڈالر رہی۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 82 فیصد کم ہو کر 20 اعشاریہ 92 کروڑ ڈالر رہی۔

اعلامیے کے مطابق 4 ماہ میں نجی شعبے میں 58 اعشاریہ 80 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اس دورانیے میں سرکاری شعبے سے 37 اعشاریہ 88 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔

تجارتی خبریں سے مزید