• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جس کے بعد بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔

راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے علیمہ خان کو راستہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے، دھرنا جاری رہے گا۔

دھرنے کے شرکاء کو اٹھانے کے لیے پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کر دیا۔


قومی خبریں سے مزید