دادو(نامہ نگار)سپپکو دادو کے انجینئر عبدالغفار شیخ اور سب ڈویژنل آفیسر رحیم بخش تنیو کی قیادت میں دادو شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹاف کے ساتھ ملکر بجلی بلوں کے نادہندگان جنکی طرف سیپکو کے کروڑوں روپے کے بقایاجات ہیں کے سیکڑوں کنکشن منقطع کردئیےجبکہ میٹر اور تار ضبط کرلئے گئے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ایک لاکھ سے اوپر کی بقایاجات فوری طور پر جمع کرائیں ورنہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اور جرمانے بھی عائد کئے جائینگے۔