• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے اکتوبر میں 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کر لی، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 2 لاکھ31 ہزار 390 ٹن چینی درآمد کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی درآمد کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں، اکتوبر میں 31 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2025 میں 2 لاکھ 31 ہزار 390 ٹن چینی درآمد کی گئی جبکہ 4 ماہ میں مجموعی طور پر 36 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196روپے تھی۔ گزشتہ ہفتے چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی۔

وفاقی کابینہ نے 4 جولائی 2025 کو 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ بھی دیا تھا جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی درآمد کرنے کی حکومتی فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید