• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں

قائم مقام افغان وزیر تجارت اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔
قائم مقام افغان وزیر تجارت اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔

پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد افغانستان نے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے۔

افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی وزیر تجارت اور وزیر خزانہ سے ملاقات کے ساتھ بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا، مشترکا سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا اور علاقائی تجارت میں افغانستان کا کردار مضبوط کرنا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان وزیر تجارت کے دورے کا اہم مقصد دو طرفہ تجارتی اور سرمایاکاری تعلقات فروغ دینا ہے۔

بھارت نے گذشتہ ماہ کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہے، 2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد بھارت نے اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید