کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ماربل فیکٹری کے مالک کو بھتے کی پرچی ملی ہے۔
پولیس کے مطابق فیکٹری مالک سے ملزمان نے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فیکٹری مالک کو بھتے کی پرچی اور 2 گولیاں بھیجی گئی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طارق روڈ پر شو روم پر فائرنگ بھی بھتہ خوری کا نتیجہ تھی۔