• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:کاہنہ سے پُراسرار طور پر لاپتہ خاتون کا معمہ حل نہ ہو سکا

لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل نہیں ہو سکا، پولیس نےخاتون کو ڈھونڈنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی۔

لاہور کے علاقے کاہنہ سے فوزیہ نامی خاتون کئی سال پہلے پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی، پولیس نے خاتون کے اغوا کا مقدمہ 2019 ءمیں درج کیا تھا۔

پولیس نے اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام  کے اعلان پر مشتمل پمفلٹ تمام تھانوں میں لگوا دیئے ہیں۔

مغویہ کی والدہ نے بیان دیا تھا کہ اس کی بیٹی کو جِن اٹھا کر لے گئے ہیں، پولیس خاتون کی بازیابی کیلئے جیو فینسنگ سمیت تمام حربے استعمال کرچکی ہے تاہم 6 سال کے دوران اس کا سراغ نہیں لگا سکی۔

واضح رہے  کہ خاتون کی بازیابی کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے، عدالت نےاس کی بازیابی کیلئے 20 نومبر تک کی مہلت دے رکھی تھی، جو آج ختم ہو رہی ہے۔

پولیس نے اب فوزیہ کی اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کے اعلان پر مشتمل پمفلٹ چھپوا کر بھی تمام تھانوں میں لگوا دیئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید