• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم۔فوٹو: فائل
ارشد ندیم۔فوٹو: فائل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا، پاکستان ہی کے محمد یاسر سلطان نے 76.04 میٹر تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا جیکہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز تیسرے نمبر پر رہے۔

اسلامک سالیڈریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 83.05 کی لمبی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان کے یاسر سلطان نے اپنی چھٹی باری میں 76.04 میٹر تھرو کرکے سلور میڈل جیتا۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اس سے قبل ارشد اولمپک اور ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید