• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا دورہ یو اے ای، سرمایہ کاری معاہدے کا امکان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ 

اوٹاوہ سے کینیڈین میڈیا کے مطابق کینیڈا اور یو اے ای میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات آج متوقع ہے، ملاقات میں توانائی، زراعت، انفرااسٹرکچر اور اے آئی میں شراکت بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ 

کینیڈین میڈیا کے مطابق 1983 کے بعد کسی بھی کینیڈین وزیراعظم کا یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید