شہر رحیم یارخان کی قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق واقعہ ورکشاپ میں آئل ٹینکر کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کے سبب پیش آیا، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ویلڈر سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا، ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا۔
ریسکیو کے حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔