• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا اپنے ملک میں تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی ایئرفورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گرا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اپنا طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔


امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 10 منٹ پر گرا، طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

خیال رہے کہ تیجس کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ہال) نے تیار کیا تھا، بھارت کے اپنے ملک میں تیار کردہ اس طیارے کی صلاحیتوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

علم میں رہے کہ تیجس کو 4.5 جنریشن کا طیارہ قرار دیا جاتا ہے، جو جنریشن کے اعتبار سے رافیل کے ہم پلہ ہے۔

تباہ ہونے والا بھارتی طیارہ تیجس 2016 سے بھارتی فضائیہ کا حصہ تھا۔

قومی خبریں سے مزید