• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وار فیئر کا ایک ٹول ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے، پراکسی وار 80 کی دہائی میں شروع ہوئی، لاہور، راولپنڈی میں دھماکے ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید