ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے دعوے کے مطابق جوہری تنصیبات تباہ ہوگئیں تو تلاشی کس بات کی۔
تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکا کے مطالبات سے ظاہر ہے ایران کا جوہری پروگرام تکنیکی نہیں، سیاسی مسئلہ ہے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سیاسی تنازعات کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
انھوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی کے کام کو روکنا یا ختم کرنا امریکا کا پہلا مطالبہ ہے۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے لیے ایٹمی صنعت کے بغیر مستقبل کی ضروریات پوری کرنا ناممکن ہے، ایران پانی بحران کے حل کیلئے ایٹمی ڈسٹلیشن پلانٹ قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔