• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغوی بچوں کی بازیابی کیلئے راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس تشکیل

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)مغوی بچوں کی بازیابی اورلاوراث بچوں  کوورثاتک پہنچانے کے لئے راولپنڈی پولیس نے خصوصی ٹاسک فورس بنادی۔ آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیراکے حکم پر انسپکٹر سردار شکیل احمدکی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹاسک فورس میں ایک ہیڈکانسٹیبل اورچارکانسٹیبلوں شامل ہیں، جو اغوا ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لئے کام کریں گے ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شمشاداشرف کواس حوالے سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں بچوں کے اغواکے واقعات کے پیش نظرپنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ کے حکم پراقدامات اٹھائے ہیں ٹاسک فورس کی تشکیل انہیں اقدامات کاحصہ ہے۔ٹاسک فورس کے ارکان سے کہاگیاہے کہ وہ رش والے مقامات،بسوں کے اڈوں،پارکوں،خیراتی دسترخوانوں،مدرسوں اورمزارات میں آوارہ پھرنے والے بچوں کوپکڑکرچائلڈپروٹیکشن بیوروکے حوالے کریں تاکہ ان کے گھروالوں کاپتہ چلاکران بچوں کوان کے سپردکیاجائے۔جب کہ ٹاسک فورس مغوی بچوں کی بازیابی کے لئے بھی مقامی پولیس سے تعاون کرے گی۔
تازہ ترین