• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹس پر معمولی دیر کی زحمت کو شہری مثبت انداز میں لیں: عطاء اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہمان ٹیموں کی حفاظت کے لیے لگائے روٹس پر شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے دوران روٹس مہمانوں کی حفاظت کے لیے لگائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں، کرکٹ بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد پاکستان میں واپس آئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ رجحان بن گیا ہے کہ ہم فوری طور پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہمیں اکثر روٹس پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

اُن کا کہنا کہ اسے اچھے تناظر میں لینا چاہیے، حالات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں، مستقبل میں ایسی زحمتیں کم سےکم ہو جائیں گی۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ جب غیر ملکی ٹیمیں آتی ہیں تو سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے روٹ لگانا ضروری ہوتا ہے، آج میں خود بھی روٹ پر موجود تھا اور ٹیمیں یہاں سے گزر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ تعاون ضروری ہے، سری لنکا میں بھی ایسے مسائل تھے، وہاں ایل ٹی ٹی ای کی وجہ سے سخت سیکیورٹی انتظامات معمول رہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں، مستقبل میں ایسی زحمتیں کم سے کم ہو جائیں گی، شہری تھوڑی سی تکلیف برداشت کر کے قومی کھیل کی بحالی اور ملک کی مثبت شناخت کے لیے تعاون جاری رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید