بھارتی شہر بنگلور میں ایک 60 سالہ پائلٹ پر 26 سالہ کیبن کریو رکن کی جانب سے ہوٹل میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 18 نومبر کو پیش آیا جب ملزم اور اس کا ساتھی پائلٹ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے حیدرآباد پہنچے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں پائلٹس اور متاثرہ خاتون کی 9 نومبر کو پوٹاپرتھی واپسی ہونا تھی، اس لیے اُنہوں نے آرام کے لیے ہوٹل میں بکنگ کروائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیبن کریو کی رکن، متاثرہ خاتون نے 20 نومبر کو پوٹاپرتھی واپس پہنچنے کے بعد فوری طور پر ایوی ایشن کمپنی سے رابطہ کیا اور پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے پولیس میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق 60 سالہ ملزم نے دھوکے سے اِسے پہلے اپنے کمرے میں بلوایا اور پھر اس کے ساتھ زبردستی کی۔
بنگلور پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے معاملہ بنگلور کے پولیس اسٹیشن کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا سکیں۔