• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ، زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راکٹ کا گولا پھٹنے کا واقعہ زور گڑھ کے قریب زرعی زمین پر پیش آیا، گولا پھٹنے سے مویشی چرانے والے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق بچے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولا پھٹ گیا، جاں بحق بچوں کا تعلق گولا قبیلے کے ایک ہی خاندان سے تھا۔

ایس ایس پی محمد مراد کا بتانا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ علاقے کو سیل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید