• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی جوان ہمیشہ جنگ میں فتح حاصل کریں گے، کمانڈنٹ ایف سی

فوٹو: جیو نیوز/اسکرین گریب
فوٹو: جیو نیوز/اسکرین گریب

کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا نے کہا ہے کہ پشاور میں صبح ہیڈکوارٹر پر حملہ ہوا جس میں 3 جوان شہید ہوئے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پہلے دھماکے میں ایف سی کے 3 جوان شہید ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دو خودکش بمبار ہیڈکوارٹر میں داخل ہوئے تھے، ہمارے جوانوں نے گیٹ کے ساتھ ہی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ریاض نذیر گاڑا کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں نے بہادری سے حملے کو ناکام بنادیا، ایف سی جوان ہمیشہ اس جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ آج صبح پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج کے حملہ کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

قومی خبریں سے مزید