• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر کی آواز میں آخری فلم کا پہلا پوسٹر جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی آنے والی فلم ’اکیس‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم ’اکیس‘ کا نیا پوسٹر دھرمیندر کی آواز کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔

25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے پوسٹر کے ہمراہ دھرمیندر کی آواز میں جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’یہ میرا بیٹا ارون، اکیس کا ہے، ہمیشہ اکیس کا ہی رہے گا‘۔


انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ باپ بیٹوں کی پرورش کرتے ہیں۔ لیجنڈ قوموں کی پرورش کرتے ہیں۔

آنے والی فلم میں دھرمیندر ایک باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کا 21 سالہ بیٹا سرحد پر جنگ لڑتے ہوئے مارا جاتا ہے۔

اس فلم میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے نواسے آگستیہ نندا دھرمیندر کے بیٹے کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 89 سالہ معروف اداکار دھرمندر گزشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں، انہیں سانس سے متعلق شدید تکالیف کے باعث دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا۔ تاہم اب ان کے انتقال سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید