پشاور میں دہشتگردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا ہے۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
حملے سے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے اس میں مزید تفصیلات کا اضافہ کیا جا رہا ہے