مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت اور بےلوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔