چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ اسمگلنگ سے پاکستانی معیشت کو سالانہ 3 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچ رہا تھا۔
کوئٹہ سے جاری بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ اسمگلنگ نے پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اسمگلنگ سے سالانہ 3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ رہا تھا، پاکستان نےافغانستان کےساتھ سرحد بند کرنےکا درست فیصلہ کیا۔
سینیٹر عبدالقادر نے مزید کہا کہ غیر قانونی تجارتی راہداریوں کو بھی مکمل بند کیا جائے، حکومت اسمگلنگ پر قابو پا کر ملکی معیشت اور امن بحال کرسکتی ہے۔