• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و سری لنکن کرکٹ بورڈز کی ٹی20 سیریز کیلئے بات چیت

پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کے درمیان ٹی 20 سیریز کےلیے بات چیت چل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ میں جنوری 2026ء میں پاکستان کے سری لنکا کے دورے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے معاملات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، دونوں بورڈز کے درمیان معاملات حل ہونے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

سری لنکن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 8 سے 12 جنوری تک سری لنکا کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گا، میچز 8، 10 اور 12 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پریماداسا اور پالے کیلے اسٹیڈیم ورلڈ کپ سے قبل تزئین و آرائش کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جانا ہے، پاکستان کا یہ دورہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے تناظر میں زیر غور ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید