• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کیلئے دوبارہ منتخب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے لیے تنظیم آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن کیمیکل ویپنز (او پی سی ڈبلیو) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق انتخابات دی ہیگ میں 30ویں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے دوران ہوئے، پاکستان کی مدت 2026ء تا 2028ء کے لیے ہوگی۔

وزارت خارجہ کے مطابق او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کی نگران ہے، کیمیائی ہتھیاروں کا کنونشن دنیا کا کامیاب ترین تخفیف اسلحہ معاہدہ ہے، پاکستان 1997ء سے اوپی سی ڈبلیو کا سرگرم رکن ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا کہ پاکستان باقاعدگی سے او پی سی ڈبلیو کی روٹین انسپکشنز کی میزبانی کرتا ہے، پاکستان کا دوبارہ انتخاب رکن ممالک کے اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان عالمی کیمیائی سلامتی میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید