• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں افغان عوام، غربت، بھوک و افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار ہیں: افغانی میڈیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

افغانستان میں افغان عوام غربت، بھوک و افلاس کے سبب شدید انسانی بحران کا شکار ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی کئی خاندان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

افغان میڈیا ’آمو ٹی وی‘ کے مطابق سردیوں میں بچے غیر موزوں کپڑوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، افغانستان میں وسیع پیمانے پر غربت شہریوں کی مصیبت کو مزید بڑھا رہی ہے۔

آمو ٹی وی کے مطابق یہ صورتحال افغانستان کے وسیع انسانی بحران کی جھلک پیش کرتی ہے، اقوامِ متحدہ کے مطابق اس سال 20 ملین افغان شہری شدید مشکلات کے باعث انسانی امداد کے محتاج ہیں۔

دوسری جانب افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم بھوکے اور پیاسے ہیں، بچوں کے پاس پہننے کے لیے جوتے اور گرم جیکٹ تک نہیں، ہم اپنے بچوں کو سخت سردی سے محفوظ نہیں رکھ پا رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید