• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھی: گھر میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی ایس پی جان محمد کے مطابق دھماکے میں 3 افراد شدید زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے جس کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

ڈی ایس پی جان محمد نے یہ بھی بتایا ہے کہ گھر کے سربراہ کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید