وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں ان کا جائز حصہ دینا چاہتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے دورے میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں جائز حصہ دینے کے لیے حکومت آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں انجینئرنگ فیکلٹی کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔